تمام ممالک کو مساوی بنیادوں پر "میز" پر بیٹھنا چاہئے , چینی اسکالر

2024/03/22 15:15:43
شیئر:

"جمہوریت: تمام انسانیت کے لئے ایک مشترکہ قدر" کے عنوان سے تیسرا بین الاقوامی فورم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے صدر چھن بو نے "کثیر قطبی دنیا میں جمہوریت اور عالمی حکمرانی" کے موضوع پر خصوصی فورم میں کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کی مسلسل ترقی  کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے کہ چند بڑے ممالک کی جانب سے بین الاقوامی امور کی اجارہ داری کی مشترکہ طور پر مخالفت کی جائے اور طاقت کی حیثیت کی بنیاد پر ممالک کو مختلف درجہ  میں تقسیم کرنے کی مشترکہ مخالفت کی جائے، تاکہ تمام ممالک مساوی طور پر "میز" پر بیٹھ کر  بین الاقوامی امور میں حصہ لے سکیں اور  انسانی سیاسی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کر سکیں ۔