چین کا عالمی برادری سے شام کے انسانی بحران میں کمی کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ

2024/03/22 10:52:33
شیئر:

اکیس تاریخ کو اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے انسانی بحران میں کمی  اور شام کے مسئلے کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں۔

گینگ شوانگ نے شام کے سیاسی اور انسانی مسائل پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس میں کہا کہ شامی حکومت اور اقوام متحدہ کی مشترکہ کوششوں سے سرحد پار ریسکیو پوائنٹس مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ چین  متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ مستعدی کے ساتھ عملی  تعاون کریں اور کراس لائن ریسکیو میں پیش رفت کو فروغ دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، بین الاقوامی برادری کو شام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد میں اضافہ کرنا چاہیے اور پورے شام میں فوری  بحالی کے منصوبوں کے لیے مناسب  اور غیر مشروط مالیاتی امداد فراہم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے عائد یکطرفہ پابندیوں اور وسائل کی لوٹ مار نے شام کی اقتصادی بحالی، سماجی ترقی اور لوگوں  کی معاشی بہتری میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ چین متعلقہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ متعلقہ غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکیں اور غیر ملکی فوجیوں کی شام میں غیر قانونی فوجی موجودگی فوری طور پر ختم کر دیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ   ہمیں شام کے مسئلے کے سیاسی حل کو فروغ دینا چاہیے۔