روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی کنسرٹ ہال میں دہشت گرد حملے پر مقامی وقت کے مطابق 23 مارچ کو قوم سے خطاب کیا اور اس سانحے پر ملک بھر میں 24 مارچ کو یوم سوگ کا اعلان کیا ۔
پیوٹن نے کہا کہ یہ عام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کا ایک خونی حملہ تھا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ اب تک 11 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں اس حملے میں براہ راست ملوث 4 افراد بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث ہر شخص کا احتساب کیا جائے گا اور اسے سزا دی جائے گی۔
پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ ماسکو سمیت روس کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف ملکی کوششوں کو تیز کیا جائےگا اور انسداد دہشت گردی کے لیے اضافی اقدامات کئے جائیں گے۔