سلامتی کونسل میں فلسطین اور اسرائیل سے متعلق قرارداد کا امریکی مسودہ نا منظور

2024/03/23 17:48:35
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 22 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں  امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ  فلسطین اسرائیل تنازعے  پر قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ ہوئی ۔ ووٹنگ میں 11 ووٹ  قرارداد کے حق میں پڑے جبکہ روس، چین اور الجزائر، جو کونسل  میں واحد عرب ملک  ہے ، نے مخالفت میں ووٹ دیا، اور قرارداد کا مسودہ منظور نہیں کیا گیا۔

 اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب زانگ جون نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ سلامتی کونسل کے لیے سب سے فوری اقدام فوری اور دیرپا جنگ بندی کو فروغ دینا ہے۔ امریکی مسودے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا گیا اور یہاں تک کہ مختصر مدت میں جنگ بندی کے حصول کا کوئی جواب بھی نہیں دیا گیا ہے جو  یہ سلامتی کونسل کے ارکان کے اتفاق رائے سے واضح انحراف ہے۔ اس کے برعکس امریکی مسودے میں جنگ بندی کے لیے پیشگی شرائط طے کی گئی ہیں جو ہلاکتوں کو جاری رکھنے کے لیے گرین سگنل دینے کے مترادف  اور ناقابل قبول ہے۔زانگ جون نے کہا کہ  اسرائیل کے حالیہ دعووں کے  مطابق  وہ رفح پر فوجی حملے  کا ارادہ رکھتا ہے ، جس سے متعلق اس  مسودے میں واضح طور پر  مخالفت کا اظہار نہیں کیا گیا  جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔