چین اور ڈومینیکا کے صدور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی بیسویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2024/03/23 16:24:22
شیئر:

 23 مارچ کو چینی  صدر شی جن پھنگ اور ڈومینیکا کی صدر  سلوینی برٹن نے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 20 ویں سالگرہ  پر  مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ڈومینیکا کیریبین میں چین کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ چین اور ڈومینیکا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد  گزشتہ 20 سالوں میں، دو طرفہ تعلقات نے اعلی معیار کی ترقی اور نتیجہ خیز عملی تعاون کو برقرار رکھا ہے.چینی صدر  نے کہا کہ  وہ چین ڈومینیکا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر برٹن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان  تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون ، اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی تعمیر اور مشترکہ طور پر چین ڈومینیکا تعلقات  کے  بہتر مستقبل کی تشکیل   کو آگے بڑھایا جاسکے۔

ڈومینیکا کی صدر  سلوینی  برٹن نے کہا کہ ڈومینیکا اور چین کے  درمیان تعلقات مضبوط اور نتیجہ خیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈومینیکا  چین کے ساتھ اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،چین کی جانب سے  حمایت اور مدد  کا شکریہ ادا کرتا ہے، اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے.

 اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور ڈومینیکا کے وزیر اعظم اسکیریٹ نے بھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔