مقامی وقت کے مطابق 22 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کیا جس میں روس کے شہر ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ انتونیو گوتریس نے ہلاک ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ اور روسی حکومت کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
اسی روز پاکستان، عراق ،متحدہ عرب امارات، ترکی، کولمبیا، ایکواڈور، ارجنٹائن، چلی، یوراگوئے، پیرو، فلپائن، موریطانیہ اور دیگر ممالک کی خارجہ امور کی وزارتوں کے علاوہ فرانس، وینزویلا، نکارا گوا، بولیویا کے صدور، اطالوی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی۔