یوم پاکستان پر چینی صدر شی جن پھنگ کا پاکستانی صدرکے نام مبارکباد کا پیغام

2024/03/23 16:14:47
شیئر:

23 مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستانی صدرآصف  علی زرداری کو یوم پاکستان پر مبارکباد  کا پیغام بھیجا۔

 شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے مختلف خطرات اور چیلنجز  پر قابو پایا ہے، قومی تعمیر میں نئی پیش رفت کی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا، زمانے اور تاریخ کی تبدیلیوں کے تناظر میں، چین اور پاکستان نے  مل کر ایک دوسرے کی مدد کی ہے، اور "آہنی" دوستی  کو فروغ  دیا  ہے۔صدر شی نے کہا کہ  وہ  چین پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں  اور صدر زرداری کے ساتھ سٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور چین  اور پاکستان  کے مابین چاروں موسموں کی تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے  کے لیے تیار  ہیں۔انہوں  نے کہا کہ  نئے دور میں مزید قر بت کے حامل چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا۔

 اسی دن چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی  وزیر خارجہ وانگ ای نے بالترتیب پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کے نام  یوم پاکستان  پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔