⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠بین الاقوامی برادری کی ماسکو میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت

2024/03/24 16:29:11
شیئر:

ماسکو  میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد کئی حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس  واقعے کی شدید مذمت کی  ہے اور ہلاک ہونے والوں سے تعزیت  اور متاثرین کے اہل خانہ سےہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 ترکی، اٹلی اور سربیا کے صدور  سمیت جرمنی، سلوواکیا، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، اردن، افغانستان، ایران، پاکستان اور دیگر ممالک نے بھی حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ امریکی وزارت خارجہ نے بھی اس  دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے چیف ترجمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے  ماسکو کے مضافات میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور متاثرین سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔