فرانس کی جانب سے رفح پر اسرائیلی حملے کی شدید مخالفت

2024/03/25 10:03:52
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق چوبیس تاریخ کو  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے الگ الگ  ٹیلی فون پر بات چیت کی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے سخت مخالفت کا اظہار کیا اور متنبہ کیا کہ "آبادی کی جبری منتقلی جنگی جرم کے زمرے میں آئے گی۔"

یاد رہے کہ  گزشتہ سال اکتوبر میں فلسطین اسرائیل تنازع کے نئے دور کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں شمال سے جنوب تک زمینی کارروائی کا آغاز کیا  اور اب تک 15 لاکھ سے زائد فلسطینی شہریوں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے رفح میں پناہ لے رکھی ہے۔ نیتن یاہو بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ اسرائیلی فوج بالآخر رفح کے خلاف زمینی کارروائی شروع کرے گی۔ بین الاقوامی برادری کو تشویش ہے کہ اگر اسرائیلی فوج نے رفح کے خلاف زمینی حملہ کیا تو اس سے مزید شہری ہلاکتیں ہوں گی۔