سربیا کا سابق یوگوسلاویہ پر نیٹو کی بمباری کی 25 ویں برسی پر یادگاری تقریب کا انعقاد

2024/03/25 10:26:45
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 24مارچ کی شام کو سربیا کی حکومت نے سابق  یوگوسلاویہ پر نیٹو کی بمباری کی 25 ویں برسی کی یاد میں جنوبی قصبے پروکوپلجے کے مرکزی چوک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک اور  ریپبلیکا سرپسکا کے صدر میلوراڈ ڈوڈک نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ 24 مارچ 1999 کو  نام نہاد انسانی المیے کو روکنے کے لئے امریکہ کی سربراہی میں نیٹو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو نظرانداز کرتے ہوئے اس وقت کے یوگوسلاویہ  پر بمباری شروع کر دی۔ 78 دن تک جاری رہنے والی بمباری میں 2000 سے زائد بے گناہ شہری مارے گئے، 6000 سے زائد  زخمی ہوئے، اور تقریباً 10 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔