شی جن پھنگ کی ڈومینیکا کے وزیر اعظم اسکیریٹ سے ملاقات

2024/03/25 20:06:41
شیئر:

 25 مارچ کی سہ پہر چین کے صدر شی جن پھنگ نے ڈومینیکا کے وزیر اعظم روز ویلٹ اسکیریٹ سے ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

 شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ڈومینیکا کیریبین میں ایک اہم ملک ہے اور خطے میں چین کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ڈومینیکا تعلقات جنوب جنوب تعاون میں ایک مثال ہیں۔چین کا موقف ہے کہ تمام ممالک چاہے وہ بڑے ہوں یا چھوٹے، مضبوط ہوں یا کمزور، بین الاقوامی برادری کے مساوی رکن ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ چین ڈومینیکا کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے اپنی  صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے اور  ڈومینیکا کے ساتھ عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  چین  ڈومینیکا کے مزید نوجوان طالب علموں کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے  اسکالرشپ اور تربیت کے مواقع فراہم کرنا جاری رکھے گا.شی جن پھنگ  نے کہا کہ  فریقین کو مشترکہ طور پر ڈومینیکا کی نیشنل یونیورسٹی میں کنفیوشس کلاس روم تعمیر کرنا چاہئے اور ڈومینیکا میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت میں تعاون تلاش کرنا چاہئے۔

ڈومینیکا کے وزیر اعظم   روز ویلٹ  اسکیریٹ نے کہا کہ  ڈومینیکا چین تعلقات ،باہمی اعتماد، باہمی احترام اور باہمی حمایت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں ڈومینیکا چین تعلقات میں  کئی شعبوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اس کے وافر  ثمرات  حاصل ہوئے ہیں۔ اسکیریٹ نے کہا کہ  چین کی حمایت اور تعاون ڈومینیکا میں ہر جگہ دیکھا جا سکتا ہے  او ر اس حمایت اور تعاون  نے ملک کی آزادی اور ترقی کے تحفظ میں بہت مدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ  ڈومینیکا  صدر شی جن پھنگ کے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور اور متعدد  گلوبل انیشی ایٹوز  کو انتہائی سراہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومینیکا  ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند رہےگا ،  چین کی مکمل وحدت کے منصفانہ نصب العین کی حمایت کرتا  جاری رکھے گا  اور   چین کے ساتھ جامع تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک  کے  تعلقات کو مزید بلندی تک لے جانے کا خواہاں ہے۔