اسرائیل کی شمالی غزہ کے لیے ا قوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی امداد پر پابندی

2024/03/25 15:08:17
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 24  مارچ  کو، مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے ایجنسی کو شمالی غزہ کی پٹی میں  امدادی سامان پہنچانے پر پابندی لگا دی ہے۔ ایجنسی کے  کمشنر جنرل فلیپو لازارینی نے سوشل میڈیا پر لکھا: "یہ عمل انسانوں کے  پیدا کیے گئے قحط میں جان بچانے والی امداد کی ترسیل کو روکنے کی دانستہ کوشش ہے"۔ UNRWA کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ایجنسی کا امدادی قافلہ 29 جنوری سے شمالی غزہ کی پٹی میں خوراک پہنچانے سے قاصر ہے۔ 

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے 24  مارچ کو  کہا کہ یہ عمل مقامی باشندوں کو "مزید قحط کی طرف" دھکیل دے گا اور اسرائیل کو یہ فیصلہ واپس لینا چاہیے۔  ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے کہا کہ  " یہ حقیقت میں بھوک سے متاثر ہ افراد کی شندگیاں ختم کرنا  ہے۔" 

گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازعے کا نیا دور شروع ہونے کے بعد شمالی غزہ کے رہائشی جنوب کی طرف جانے پر مجبور ہو گئے تھے۔اس علاقے میں اب بھی تقریباً 300,000 افراد موجود ہیں اور انہیں ایک سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے۔