ماسکو اوبلاست کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر روسی فیڈریشن کے سلامتی اجلاس کا انعقاد

2024/03/26 10:19:20
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 25 مارچ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے "کروکس سٹی" کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر روسی فیڈیشن کا ایک سلامتی  اجلاس منعقد کیا۔

اس موقع پر   پیوٹن نے کہا کہ روس جانتا ہےکہ دہشت گرد حملہ انتہا پسند گروہوں نے کیا ، لیکن روس کو اس بات کی زیادہ تشویش ہے کہ اس کے پیچھے  کون ہے۔

 پیوٹن نے کہا کہ "کروکس سٹی" کنسرٹ ہال پر دہشت گرد حملہ روس کے خلاف یوکرین کی حکومت کی جنگ کا حصہ ہےاور انہوں نے 22 مارچ کو جو خونی دہشت گرد حملہ کیا ،اس کا مقصد روسی معاشرے میں خوف و ہراس پیدا کرنا تھا۔

 روس کی   جانب سے یوکرین پر عائد الزامات  کے تناظر میں  یوکرین کے صدر کے دفتر  اور  وزارت دفاع کے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے اس کی تردید کی ہے اور دونوں کا اصرار ہے کہ یوکرین کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 25 مارچ کو  روسی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین بسٹریکن نے وفاقی سلامتی کانفرنس میں اعلان کیا کہ ماسکو اوبلاست کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 139 افراد ہلاک ہوئے  اور 182 زخمی ہوئے ہیں ۔