چوئے چھاو-2ریلے سیٹلائٹ چاند کے گرد مدار میں داخل

2024/03/26 10:18:38
شیئر:

چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے 25 مارچ کو اعلان کیا کہ تقریباً 112 گھنٹے کی پرواز کے بعد، چوئے چھاو-2ریلے سیٹلائٹ نے 25 مارچ کو 0:46 بجے چاند سے تقریباً 440 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک عارضی بریک لی۔ تقریباً 19 منٹ بعد یہ سیٹلائٹ کامیابی سےچاند کے گرد مدار میں داخل ہوا۔

 چوئے چھاو-2ریلے سیٹلائٹ منصوبہ بندی کے مطابق چھانگ عہ-4 اور چھانگ عہ-6 کے ساتھ  ریلے سیٹلائٹ کے طور پر کام کرے گا۔