پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس

2024/03/27 19:51:56
شیئر:

 پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق 27 مارچ کو    وزیر اعظم شہباز شریف نے 26  مارچ کو چینی شہریوں پر ہونے والے حملے پر سیکیورٹی کی  صورتحال پر ایک اجلاس طلب کیا ۔ اجلاس میں پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ  کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان میں موجود  چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف  انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا اور ریاست کے دشمنوں کا سراغ لگایا جائے گا۔ اجلاس میں  آرمی چیف ،وزیر داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔