چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو اب سے ہر سال 13 سے 18 اپریل تک چین کے صوبہ ہائی نان میں منعقد ہوگی

2024/03/27 16:56:53
شیئر:

رواں سال سے ، چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو ہر سال 13 سے 18 اپریل تک چین کے صوبہ ہائی نان  میں منعقد ہوگی۔

چین کی  ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے 27  مارچ  کو ایک پریس کانفرنس  بتایا کہ  آر سی ای پی  کے گیارہ رکن ممالک کے 318 برانڈز چوتھی چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو میں شرکت کریں گے ، جس  میں  بوتھ  کا کل رقبہ 3،000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو  آر سی ای پی کے رکن ممالک کے لئے چین کے کھلے پن کے مواقعوں کے  اشتراک اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن  چکا  ہے۔