امریکہ میں پل گرنے کے حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں معطل کر دی گئیں ، میری لینڈ اسٹیٹ پولیس

2024/03/27 10:27:07
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق26  مارچ کو،امریکہ  میں میری لینڈ اسٹیٹ پولیس نے بتایا کہ بالٹی مور پل گرنے کے حادثے کے بعد  سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ پانی میں گرنے والے چھ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔

26 تاریخ کو علی الصبح،  امریکہ میں میری لینڈ اسٹیٹ  کے شہر بالٹی مور میں" فرانسس سکاٹ کی "پل جہاز سے ٹکرانے کے بعد گر گیا جس کے باعث متعدد افراد اور گاڑیاں پانی میں گر گئیں۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق دو افراد کو  ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے اور چھ افراد لاپتہ ہیں۔ علاوہ ازیں، میری لینڈ ٹرانسپورٹیشن سیکرٹری نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک اسپتال پہنچنے کے بعد  دم توڑ گیا۔