غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے، شفا اسپتال کے قریب شدید لڑائی

2024/03/27 10:12:36
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 26 تاریخ کو  غزہ کی پٹی میں فلسطین اسرائیل تنازع کے دونوں فریقوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں متعدد اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں جبکہ  فلسطینی عسکریت پسندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر حملے کیے ہیں۔

 26 تاریخ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی  پٹی میں زیر زمین سرنگوں اور فوجی تنصیبات سمیت 60 سے زائد اہداف پر حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے ان  مقامات پر فضائی حملے کیے جہاں سے فلسطینی عسکریت پسندوں نے راکٹ داغے ہیں ۔ اس کے علاوہ اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کی پٹی میں غزہ سٹی میں شفا اسپتال کے علاقے میں فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جس میں متعدد مسلح افراد ہلاک ہوئے۔

 اسی روز حماس کے مسلح دھڑے قسام بریگیڈ نے کہا کہ اس کے عسکریت پسندوں نے اسی دن شفا اسپتال کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا  اور اسرائیلی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ اس کے علاوہ خان یونس میں  انہوں نے دو اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹوں سے حملہ کیا جن میں سے ایک مکمل طور پر جل گیا۔ فلسطینی اسلامی جہاد (جہاد) سے وابستہ ایک مسلح دھڑے "قدس فورس" نے 26 تاریخ کو کہا کہ اس کے مسلح افراد نے اسی دن شفا اسپتال کے قریب اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر حملہ کیا ہے۔