شی جن پھنگ کی چائنا سینٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سے جنرل کے عہدے دینے کی تقریب میں شرکت

2024/03/28 19:45:06
شیئر:

چائنا سینٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سے جنرل کے عہدے دینے کی تقریب 28 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔  تقریب میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے شرکت کی۔

 جنرل کے عہدے ملنے  والے افسران میں سینٹرل ملٹری کمیشن کی پولیٹیکل اینڈ لیگل کمیٹی کے سیکریٹری وانگ رن حوا اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر شیاؤ تھیان لیانگ شامل ہیں۔شی جن پھنگ نے اس موقع پر نئے عہدیداران کو  ان کی نامزدگی کا مراسلہ  دیا اور مبارک باد دی ۔ تقریب کے اختتا م پر تقریب میں موجود  رہنماؤں اور   جنرل بننے   والے نئے افسران  نے  صدر شی جن پھنگ کے ساتھ گروپ فوٹو کھینچوائی۔