غزہ کو قحط کا سامنا، امدادی سامان ناکافی ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام

2024/03/28 10:25:20
شیئر:

26 مارچ کو اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو اس وقت شدید قحط کا سامنا ہے، جس سے وہاں کے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ اس وقت غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی امدادی سامان کی مقدار کافی نہیں ہے۔

فلسطین میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ہولنگ ورتھ نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی لوگوں کو اس قدر قحط کا سامنا نہیں ہے۔غزہ شہر بحران کا مرکز ہے اور یہاں کے لوگ ہر روز زندہ رہنے کے لیے ضروری سامان کی تلاش میں ہیں۔اس وقت غزہ سٹی اور شمالی غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی رسد کافی نہیں ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کی غذائی قلت تیزی سےبڑھ  رہی ہے۔ اس خطے میں دو سال سے کم عمر کے ہر تین میں سے ایک بچہ غذائیت کا شکار یا "بہت کمزور" ہے۔ اس وقت غزہ کی پٹی میں 11 لاکھ افراد قحط کا شکار ہیں۔