امریکہ چینی کمپنیوں پر غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں اور " لانگ آرم "دائرہ اختیار کا استعمال بند کرے،چین کی وزارت خارجہ

2024/03/29 16:53:10
شیئر:

29 مارچ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کے چپ ایکسپورٹ اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کے خلاف پابندیاں عائد کیں اور چینی کمپنیوں پر دباؤ  ڈالا  جو چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات  کو سنگین  نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ پابندیاں اور دباؤ    مارکیٹ اکانومی کے اصولوں سمیت  بین الاقوامی تجارتی قوانین  کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے  اور  اس سے  عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو      شدید نقصان  پہنچتا  ہے۔   اس لئے چین نے ہمیشہ اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرے اور چینی کمپنیوں پر غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں اور" لانگ آرم "دائرہ اختیار  کا استعمال  بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ  چین، چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔