شفاء ہسپتال کے نزدیک فوجی کارروائیاں بڑھا رہے ہیں،اسرائیلی فوج

2024/03/29 14:11:11
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 28 مارچ کو اسرائیلی دفاعی فوج نے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی کےمتعددعلاقوں میں فوجی آپریشن جاری رکھے گی، خاص طور پر شفاء ہسپتال کے نزدیک  اس نے اپنی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے نواحی علاقے میں بھی آپریشن شروع کیا، اور فلسطینی فوجی تنصیبات پر چھاپے مارے۔فلسطینی مسلح گروپوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجی اہداف پر حملے جاری رکھیں گے۔

28مارچ کو اسرائیل کی دفاعی فوج نے کہا کہ اس نے غزہ شہر میں شفاء ہسپتال اور قریبی آبادیوں پر فضائی حملے جاری رکھے، جس میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا اور ہتھیار قبضے میں لیے گئے۔

حماس نے غزہ میں طبی سہولیات اور شہریوں پر اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔