دانشورانہ املاک کے حقوق پر توجہ دیں اور مشترکہ طور پر عالمی امن کو فروغ دیں، بوآؤ فورم فار ایشیاء

2024/03/29 14:10:41
شیئر:

بوآؤ فورم فار  ایشیا 2024 کے سالانہ اجلاس نے 28 مارچ کو "دانشورانہ املاک سےپائیدار ترقی کا فروغ" کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی گول میز میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، میٹنگ کے شرکاء نے تفصیلی بات چیت کی کہ دانشورانہ املاک میں اصلاحات اور صنعتی جدت کے ذریعے عالمی سبز پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں کس طرح مدد کی جائے۔

چین کے اسٹیٹ انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس کے ڈائریکٹر شین چھانگ یو نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بات کی جائے تو چین میں برقی گاڑیوں کی ٹاپ ٹین کمپنیوں میں عالمی پیٹنٹ کی درخواستوں کی تعداد  ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ فوٹو وولٹک سیلز کے حوالے سےہماری عالمی پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد 120,000 سے تجاوز کر گئی ہے جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

بوآؤ فورم فار ایشیاء  2024کےسالانہ اجلاس  میں "گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو: سلامتی کے مسائل کا حل اور مشترکہ طور پر عالمی امن کو فروغ " کے موضوع پر  ذیلی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ چین کےنائب وزیر خارجہ چن شیاؤونگ نے کہا کہ چین گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کو نافذ کرنے اور عالمی امن کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔