شی جن پھنگ کی زیر صدارت " کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے دوسرے دور کے معائنے کے بارے میں جامع رپورٹ" کے جائز ے کا اجلاس

2024/03/30 16:08:04
شیئر:

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 29 مارچ کو " کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے دوسرے دور کے معائنے کے بارے میں جامع رپورٹ" کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں  نشاندہی کی  گئی کہ کامریڈ شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی معائنے کے کام کو بہت اہمیت دیتی ہے۔سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے بعد سے معائنے کے دو  ادوار  کا انعقاد کیا گیا  جس میں مرکزی حکومت کے زیر انتظام انٹرپرائز کی مکمل کوریج  کی گئی ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر   زور دیا گیا کہ قومی ملکیت کے انٹرپرائز چینی خصوصیات پر مبنی سوشلزم کی اہم مادی اور سیاسی بنیاد ہیں۔ سی پی سی کی قیادت کو برقرار رکھا جائے گا اور اسے مضبوط بنایا جائے گا اور اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔