جنوبی کوریا میں حزب اختلاف جماعت رائے عامہ میں آگے، جاپانی حکومت کی شرح حمایت ایک سروے کے مطابق کم ترین سطح پر

2024/04/01 10:41:25
شیئر:

 جنوبی کوریا میں پارلیمانی انتخابات 10 اپریل کو ہوں گے۔تازہ ترین رائے عامہ کے  مطابق حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا حکمراں جماعت  پیپلز پاور پارٹی سے آگے ہے۔ گیلپ کوریا کی جانب سے 26 سے 28 مارچ تک کرائے گئے سروے کے مطابق 40 فیصد جواب دہندگان حکمران جماعت کے کیمپ اور 49 فیصد  اپوزیشن کیمپ کی حمایت  میں ہیں ۔ کوریا ہیرالڈ اور ہیرالڈ اکنامک ڈیلی کی جانب سے 31 مارچ کو جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 45.1 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا  اور 40 فیصد نے کہا کہ وہ پیپلز پاور پارٹی کی حمایت کریں گے۔

 ادھر جاپان کےٹی وی اسٹیشن ٹی بی ایس کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین ملک گیر سروے کے مطابق، کیشیدا کابینہ کی  شرح حمایت 22.8 فیصد تک گر گئی ہے، جو 2021 میں کیشیدا کابینہ کے قیام کے بعد سے سب سے کم ہے۔ اس کے علاوہ، کیشیدا کابینہ کی ناپسندیدگی کی شرح  پچھلے سروے کے نتائج سے 0.6 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 75 فیصد ہوگئی ہے۔