بالٹی مور برج کے گرنے سے امریکہ میں متعدد صنعتوں کی معیشت متاثر ہوگی، گورنر،میری لینڈ

2024/04/01 11:17:51
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 31 مارچ کو امریکی  فاکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے متنبہ کیا  ہے کہ ریاست میں بالٹی مور برج کے گرنے سے امریکہ کی کئی صنعتوں پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔گورنر مور نے کہا کہ بالٹی مور کی بندرگاہ کے امریکی ریاستوں پر دور رس اثرات مرتب ہو تے ہیں  کیونکہ یہاں  کسی بھی دوسری امریکی بندرگاہ کے مقابلے میں زیادہ کاریں، بھاری ٹرک اور زرعی سامان منتقل  ہوتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین اقتصادیات نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکیوں کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، پٹرول کی قیمتوں اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں افراط زر کا دباؤ محسوس ہوگا کیونکہ بالٹی مور بندرگاہ پر  شپنگ اور سمندری ٹریفک مفلوج ہے۔