فلپائن نے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی اورجنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر جارحیت اور اشتعال انگیزی کی ہے، چینی وزارت خارجہ

2024/04/02 15:03:23
شیئر:

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے فلپائن کی جانب سے 29 اپریل کوجنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر چین پر الزام عائد  کے جواب میں یکم اپریل کو  کہا کہ فلپائن نے غیر قانونی طور پر رینائی چٹان پر موجود جنگی جہاز کو ہٹانے کا وعدہ کیا تھا ، لیکن 25 سال بعد  بھی فلپائن کا جنگی جہاز بدستور رینائی چٹان پر موجود ہے۔ فلپائن نے چین اور فلپائن کے درمیان رینائی چٹان کی  صورتحال کے مناسب انتظام کے بارے میں طے پانے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ جنوبی بحیرہ چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی بھی  ہے جس پر چین اور آسیان ممالک نے دستخط کیے تھے۔فلپائن کی طرف سے  بیرونی قوتوں کی حمایت پر انحصار، خیانت اور بار بار اشتعال انگیزی خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ فلپائن کو فوری طور پر اپنی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو روکنا چاہئے اور جلد از جلد اعلامیے کی روح پر عمل کرنے  کے راستے پر واپس آنا چاہئے۔ چین اپنی علاقائی سالمیت اور بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔