مقامی وقت کے مطابق یکم اپریل کو ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز نے اردن، سعودی عرب اور قطر کے دورے کے دوران میڈیا کو بتایا کہ ہسپانوی حکومت رواں سال کی پہلی ششماہی یعنی جولائی 2024 تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سانچیز نے 9 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ اسپین "موجودہ حکومت کی مدت کے دوران" فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے جسے عالمی برادری عمومی طور پر تسلیم کرتی ہے ،یعنی 1967 کی جنگ سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ایک مکمل خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، تاکہ بنیادی طور پر فلسطین اور اسرائیل کے پرامن بقائے باہمی، عرب اور یہودی عوام کے ہم آہنگ بقائے باہمی اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا حصول ممکن ہو سکے۔