پاکستان میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والے چینی شہریوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئیں، وزارت خارجہ

2024/04/02 15:45:24
شیئر:

یکم اپریل کو چینی  وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان وانگ وین بن نے بتایا  کہ پاکستان کے داسو منصوبے میں دہشت گرد  حملے میں جاں بحق ہونے والے پانچ چینی شہریوں  کی میتیں پاکستانی فوجی طیاروں کے ذریعے وطن واپس پہنچا دی گئیں۔ پاکستانی حکومت کے اعلیٰ حکام اور چینی وزارت خارجہ کا ایک ورکنگ گروپ بھی میتوں کے ہمراہ تھا۔  29 مارچ کو پاکستان میں چین کے انٹر ڈیپارٹمنٹل ورکنگ گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت کاروں نے  راولپنڈی شہر کے متعلقہ ہسپتالوں میں جاکر جاں بحق ہونے والے پانچ چینی ہم وطنوں کے لیے اظہار تعزیت کیا اوروہاں موجود چینی کمپنیوں کے ملازمین کو سی پی سی  اور  چینی حکومت کی طرف سے دیکھ بھال اور ہمدردی کے جذبات سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ چین،  انتہائی عزم اور ٹھوس کوششوں سے حقیقت کا سنجیدگی سے پتہ لگانے، قاتلوں اور پس پردہ افراد کو سخت سزا دینے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوششوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔