قمری کیلنڈر کے چوتھے مہینے کی چار سے چھ تاریخ کے دوران چھینگ مینگ کا دن منایا جاتا ہے، جو چینی لوگوں کے لئے سوگ منانے اور مرحومین کی قبروں کی صفائی کا وقت ہے۔ اس کے علاوہ چھینگ مینگ کے دن موسم ِبہار کی تفریح کے طور پر سبزہ زاروں یا خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونا بھی ایک مقبول رسم ہے۔آج، مصنوعی ذہانت کے تخیل کی مدد سے، ہم چین کے تانگ خاندان کے مشہور شاعر ڈو مو کی مشہور نظم "چھینگ مینگ" کو اسکرین پر لاتے ہیں۔ چرواہے لڑکے، خوبانی کے پھول، مسافر اپنے گھر کا راستہ تلاش کر رہے ہیں...