چین کے زلزلہ نیٹ ورک نے باضابطہ طور پر تعین کیا ہے کہ بیجنگ وقت کے مطابق 3 اپریل کی صبح سات بجکر اٹھاون منٹ پر چین کے تائیوان کی حوالیئن کاؤنٹی کے سمندری علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ تائیوان کے صدرمقام شہر تھائی پے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد کچھ تیز رفتار ریل لائنوں کو معطل کردیا گیا ۔ چین کی وزارت قدرتی وسائل کے سونامی وارننگ سینٹر کے ایک جامع تجزیے کے مطابق زلزلے کے مرکز کے آس پاس کے علاقے میں سونامی کا خطرہ ہے جس سے تائیوان کے ساحلی علاقوں پر تباہ کن اثرات کا خدشہ ہے۔