چین میانمار سرحد پر چین کی جانب مشترکہ لائیو فائر مشقوں کا انعقاد

2024/04/03 09:10:06
شیئر:


 چین کے سالانہ تربیتی منصوبے کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی  کے سدرن تھیٹر نے 2 اپریل کو چین میانمار سرحد پر چین کی جانب  "جوائنٹ  لائیو فائر ایکسرسائز "کا انعقاد کیا جس میں  بری فوج  اور فضائیہ شریک ہیں۔ 

مشق میں حصہ لینے والے افسران  نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہائی الرٹ  کی حالت برقرار رکھیں گے اور ہر  وقت  کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں گے۔ مشق کے آغاز سے قبل، مروجہ بین الاقوامی طرز عمل اور چین میانمار  افواج کے درمیان متعلقہ معاہدوں کے مطابق، چین کے متعلقہ محکموں نے میانمار کو فوجی مشق کے معاملے سے آگاہ کیا۔