شی جن پھنگ کی طرف سے مالٹا کی نو منتخب صدر ڈی بونو کے نام تہنیتی پیغام

2024/04/04 19:07:05
شیئر:

 4 اپریل  کو ،چینی  صدر شی جن پھنگ نے جمہوریہ مالٹا  کی نو منتخب صدر میریم کوویری ڈی بونو کے نام   ایک تہنیتی پیغام بھیجا اورصدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر ان کو مبارکباد دی۔ 

شی جن پھنگ نے کہا کہ 52 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور مالٹا نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا ہے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور اقتصادی شعبے سمیت  تجارت و سرمایہ کاری، ثقافت وتعلیم،  اور طب و صحت کے شعبوں میں تعاون کے بھر پور  نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ  چین- مالٹا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں  اور روایتی دوستی ، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے  نو منتخب صد  میریم  کوویری ڈی بونو کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں  ہیں۔