3 اپریل کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بیان کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے آپریشن میں شمالی غزہ میں الشفا ہسپتال تباہ ہونے کے بعد مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو فوری طور پر منتقل کرنے اور طبی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے ورنہ بہت سے مریض جانبر نہیں ہو سکیں گے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ کی پٹی میں اس وقت ہیلتھ سروسز مفلوج ہیں اور ہزاروں افراد کو دوسرے علاقوں میں موجود طبی مراکز میں منتقل کرنا ہوگا۔ اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ کئی دنوں سے الشفا ہسپتال اور شمالی غزہ کی پٹی میں بچ جانے والے طبی مراکز تک ادویات، ایندھن اور خوراک پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اسرائیل کی جانب سے اس کی زیادہ تر درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا تھا۔
حماس کے میڈیا آفس کی جانب سے 30 مارچ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے الشفا ہسپتال اور اس کے آس پاس کے علاقے کا محاصرہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 400 افراد ہلاک اور 1050 مکانات تباہ ہوگئے ہیں ۔