نیٹو ، سرد جنگ کی ذہنیت کی طرف لوٹ رہا ہے: روسی وزارت خارجہ

2024/04/04 15:25:03
شیئر:

 تین اپریل کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ نیٹو کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ، نیٹو سرد جنگ کی ذہنیت کی طرف لوٹ رہا ہے ، 'نیٹو اور روس کے درمیان تعلقات سرد جنگ کے دور میں واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کثیر قطبی دنیا میں نیٹو کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ 

4 اپریل 1949 کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکا اور دیگر مغربی ممالک نے  نارتھ اٹلانٹک معاہدے پر دستخط کیے اورنارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جسے  متعلقہ ممالک کی جانب سے  توثیق کے طریقہ کار کی تکمیل کے بعد اسی سال 24 اگست کو باضابطہ طور پر قائم کیا گیا تھا۔