داسو حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان کا اظہارِ تعزیت

2024/04/05 15:38:31
شیئر:

 

پاکستان میں چینی سفارت خانے کی 4اپریل کی اطلاعات کے مطابق ،  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر خان  نے  اسی دن  چینی سفارتخانے  میں جا کر  داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے قافلے پر کیے جانے والے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لیے اظہارِ تعزیت  کیا۔ 

گوہر خان  نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دہشت گرد حملے کے متاثرین  کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی زیر قیادت خیبر پختونخواہ  کی صوبائی حکومت، واقعے کی مکمل  سنجیدگی سے تحقیقات کرنے، مجرموں کی گرفتاری اور انہیں فوری سزا دینے ، چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور پاک- چین روایتی دوستی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرےگی۔