چین کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا ہو ٹنگ ریف کے پانی میں فلپائن کی کارروائیوں پر بیان

2024/04/06 18:38:52
شیئر:

 چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے بتایا کہ 4 اپریل کو فلپائن نے چین کے نانشا جزائر میں ہو ٹنگ ریف سے ملحقہ پانیوں میں  متعدد بحری جہازوں کی  غیر قانونی جہاز رانی کا اہتمام کیا تھا۔چائنا کوسٹ گارڈ نے  قوانین اور ضوابط کے مطابق معاملے کو سنبھالا ، اور سائٹ پر پیشہ ورانہ  اور معیاری آپریشن  کیا  ہے.

ترجمان نے کہا  چین کو نانشا جزائر بشمول ہو ٹنگ  ریف اور اس کے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے اور فلپائن کے سرکاری جہازوں نے نام نہاد "ماہی گیری کے تحفظ" کی آڑ میں غیر قانونی کارروائی کی ، میڈیا کو جان بوجھ کر اکسانے اور گمراہ کرنے  کی کوشش کی ، اور جنوبی  بحیرہ چین میں استحکام کو نقصان پہنچانا جاری رکھا ہے۔ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ چین کے اقتدار اعلیٰ کی  خلاف ورزی کے تمام حربے بیکار ہیں۔ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار کے تحت پانیوں میں اپنے حقوق کا دفاع  کرے گا ، اور علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا پختہ تحفظ کرے گا۔