نئی معیار ی پیداواری صلاحیت چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور دنیا کی پائیدار ترقی کے لئے ایک نئی محرک قوت ہے ، امریکہ میں چینی سفیر

2024/04/07 15:25:30
شیئر:

حال ہی میں امریکہ میں چین کے سفیر شئی  فینگ نے کہا  کہ نئے معیار کی پیداواری صلاحیت چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی  اور دنیا کی پائیدار ترقی کے لیے ایک نئی محرک قوت ہے۔

 شئی  فینگ نے یہ وضاحت  5 اپریل کو نیوز ویک کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کی تھی ۔ انہوں  نے نشاندہی کی کہ چین حالیہ برسوں میں گھریلو طلب کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کا زوردار عروج ، معاشی ترقی میں نئی تحریک پیدا کرتا رہے گا اور بڑی مقدار میں سرمایہ کاری اور صارفین کی طلب پیدا کرے گا۔

 انہوں نے کہاکہ بیرونی دنیا کے لئے اعلیٰ سطحی   کھلے پن کو بڑھانا نئی معیاری  پیداواری قوتوں کی ترقی کا ایک اہم حصہ ہے، اور یہ  چین کی ترقی  کا  واحد راستہ ہے اور اس سے دنیا کو نایاب ترقیاتی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ مسلسل اپ گریڈ ہونے والی بڑی مارکیٹ چین کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک ٹھوس بنیاد ہے ، اور یہ دنیا بھر کے ممالک کے مابین جیت جیت تعاون کا  تاریخی موقع  بھی فراہم کرے  گی ۔