⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠نیٹو یوکرین کے مسئلے پر ریڈ لائن کو عبور کر رہا ہے، ہنگری کے وزیر خارجہ

2024/04/07 09:19:00
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  6 اپریل کو   ہنگری کے وزیر خارجہ سزجرٹو نے ایک انٹرویو میں نشاندہی کی کہ  یوکرین کو ہتھیار  فراہم کرنے اور فوجیوں کو تربیت دینے میں اتحاد کے مربوط کردار کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نیٹو کی تجویز روس یوکرین تنازعے کے آغاز میں اپنی کھینچی گئی ریڈ لائن  کو عبور کر رہی ہے۔

 سزجرٹو کا ماننا ہے کہ نیٹو کو شروع ہی سے روس یوکرین تنازع میں ملوث ہونے  اور روس کے ساتھ براہ راست محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیےتھا۔ تاہم نیٹو کے وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی وجہ سے  موجودہ اتحاد  جنگ کے خطرے کے قریب ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری نیٹو کی جانب سے مربوط کردار کو مضبوط بنانے کے لئے کیے گئے کاموں میں حصہ نہیں لے گا اور نہ ہی اس کے لئے مالی معاونت فراہم کرے گا۔اس ضمن میں  ہنگری یوکرین کے لئے 100 بلین یورو کے فنڈ کے قیام کی مخالفت کرتا ہے.