چھینگ مینگ کی تعطیلات کے دوران چینی کسٹمز سے گزرنے والوں کی تعداد 5.189 ملین تک پہنچی

2024/04/07 11:22:23
شیئر:

چین کے قومی محکمہ  امیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی "چھینگ مینگ" تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سرحدی نگرانی کی ایجنسیوں نے مجموعی طور پر 5.189 ملین چینی اور غیر ملکی ٹرپس کو  چین میں داخل ہونے اور باہر جانے کی سہولت فراہم کی ہے، جس کی روزانہ اوسط 1.73 ملین ہے اور یہ  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 69.6 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں2.267 ملین ٹرپس  ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے تعلق رکھنے والے   افراد   کے  ہیں جو  گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 35.9 فیصد کا  اضافہ ہیں۔ 2.422 ملین ٹرپس چائنیز مین لینڈ سے  تعلق رکھنے والوں کے  ہیں جو  گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 101.7 فیصد کا  اضافہ ہیں جب کہ 500،000 ٹرپس  غیر ملکی باشندوں کے  ہیں  جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 163.2 فیصد زیادہ ہیں ۔