چین میں چھینگ مینگ کی تعطیلات کے دوران 119 ملین ملکی مسافر ٹرپس

2024/04/07 09:44:17
شیئر:

سال  2024  میں چھینگ مینگ   کی تعطیلات کے دوران ،چین میں  ثقافتی اور سیاحتی مارکیٹ محفوظ ، مستحکم اور منظم رہی۔ چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے مرکز اعداد و شمار کے مطابق تین روزہ تعطیلات کے دوران 119 ملین  ملکی مسافر ٹرپس ہوئے، جو 2019 کی اسی مدت  کے مقابلے میں 11.5 فیصد زیادہ  ہیں  اورملکی سیاحوں کے کل سفری اخراجات  53.95 ارب یوان تک پہنچے جو 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.7 فیصد کا اضافہ  ہے۔