امریکہ کی جانب سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی تحقیقات کے حوالے سے چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جواب

2024/04/08 18:33:28
شیئر:

حال  ہی میں امریکی حکومت نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے نام پر  اعلان کیا تھا کہ وہ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں کی تحقیقات کرے گی جبکہ یورپی یونین نے ایسے ضوابط جاری کیے ہیں جن کے تحت  چین سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں کو کسٹمز  میں رجسٹر کروانا ضروری  ہے۔ اس حوالے سے چینی  وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ بعض ممالک اور خطے خاطر خواہ شواہد کی عدم موجودگی میں چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر تجارتی پابندیوں کے نفاذ کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں جو نہ تو  ڈبلیو ٹی او کے بین الاقوامی تجارتی قوانین کے مطابق  بلکہ یہ عالمی آٹوموٹو انڈسٹری چین، سپلائی چین اور عالمی صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا۔ یہ عالمی آٹوموٹو صنعت کی ترقی کے لیے سازگار نہیں ہے  اور  اس کی اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی تبدیلی کے عمل میں بھی تاخیر ہوگی۔