چینی وزارتِ خارجہ کی ایشیا بحرالکاہل خطے میں بلاک محاذ آرائی کی مخالفت

2024/04/08 17:00:13
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے  8 اپریل کو   منعقدہ پریس کانفرنس میں  ایک رپورٹر نے  اس ہفتے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے  جاپان اور فلپائن کے رہنماوں کے امریکہ کا دورہ کرنے اور اس دوران  دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھاکہ  اس پر  چین کا کیا ردِ عمل ہے ؟   ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی جانب سے کیا جانے والا کوئی بھی تعاون علاقائی امن و استحکام کے لیے سازگار ہونا چاہیے اور ہم خطے میں  'سمال گروپس' اور بلاک محاذ آرائی کی مخالفت کرتے ہیں۔