چین ، صدرِ سورینام کے دورہ چین کا خیر مقدم کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ

2024/04/08 16:57:26
شیئر:

آٹھ اپریل کو  چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماو ننگ نے سورینام کے صدر کے دورہ چین کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سال چین اور سورینام کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کے قیام کی پانچویں سالگرہ ہے۔ چین   اس خصوصی  موقع پر  سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی    کے دورہ چین   کا خیرمقدم کرتا ہے۔  صدر شی جن پھنگ  صدر چندری پرساد سنتوکھی  کا استقبال کریں گے ،  ان کے ساتھ  مذاکرات  کریں گے اور تعاون کی متعلقہ دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ سورینام کیریبین میں ایک اہم ملک ہے اور اس  خطے میں چین کا اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر ہے۔ چین، سورینام  کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔  ہمیں یقین ہے کہ سورینام کے صدر کے دورے سے  دونوں ممالک کے  تعلقات کی نئی ترقی کو مزید فروغ ملے گا اور  باہمی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچیں گے ۔