بین الاقوامی ایٹمی توانائی کے ادارے کی زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی تصدیق

2024/04/08 09:33:36
شیئر:

7 اپریل کو، بین الاقوامی ایٹمی توانائی کے ادارے نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر  6 کو نقصان پہنچا۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک جانی نقصان بھی  ہوا  لیکن   نیوکلیئر پاور پلانٹ   محفوظ رہا۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے کے ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زاپوریژیا    نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مرکزی ری ایکٹر کے کنٹینمنٹ ڈھانچے کو اسی دن کم از کم تین براہ راست حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔  ماہرین کا  کہنا ہے کہ اس طرح کے لاپرواہ حملوں سے کسی بڑے ایٹمی حادثے کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جائے گا لہذا ایسے حملوں کو  فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ فوجی فیصلہ سازوں کو ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے جس سے جوہری تنصیبات کے تحفظ کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہو۔ 

روسی میڈیا نے 7  اپریل  کو بتایا کہ یوکرین کی فوج نے اسی دن زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے علاقے پر ڈرون حملہ کیا۔ خبر رساں ایجنسی ٹاس  نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مینیجر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حملے سے جوہری پاور پلانٹ کی حفاظت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور مقامی تابکاری کی سطح معمول پر ہے۔