8 اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے نئے ارکان کو جمع کروائی ۔ انتظامات کے مطابق کونسل کے نئے ارکان کے داخلے سے متعلق کمیٹی کی پہلی داخلی مشاورت اسی دن ہو تی ہے۔
فلسطین اس وقت اقوام متحدہ میں مبصر ہے اور فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کرنے کے لیے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی رضامندی درکار ہے۔
یاد رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے 2011 میں اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے درخواست دی تھی لیکن امریکا نے اس وقت اپنی ویٹو پاور استعمال کرنے کی دھمکی کے ساتھ کہا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پہلے ایک معاہدہ ہونا چاہیے جس پر فلسطین نے اپنی درخواست معطل کردی تھی ۔