شی جن پھنگ اور برازیل کے صدر کی جانب سے چین اور برازیل کی سیاسی جماعتوں کے درمیان ساتویں نظریاتی سیمینار کے نام مبارک باد کے خطوط

2024/04/09 18:10:12
شیئر:

9 اپریل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور برازیل کی ورکرز پارٹی کے درمیان ساتواں نظریاتی سیمینار بیجنگ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ اور برازیل کی ورکرز پارٹی کے اعزازی چیئرمین اور صدر لوئز  لولا ڈا سلوا  نے سیمینار کے نام الگ الگ  مبارکباد کے خطوط بھیجے۔

شی جن پھنگ نے اپنے مبارکباد کے  خط میں کہا کہ اکتوبر 2022 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس نے واضح کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا مرکزی کام جامع طور پر ایک جدید اور طاقتور سوشلسٹ ملک کی تعمیر، دوسرے صد سالہ   ہدف کا حصول ہے  ، چینی طرز کی جدید کاری کا فروغ اور چینی قوم کی عظیم  نشاۃ الثانیہ کے حصول کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔جنوری 2023 میں برازیل کی ورکرز پارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، اس نے "تیز ترقی کی منصوبہ بندی" اور "نیا صنعتی منصوبہ" جیسی ترقیاتی حکمت عملیوں کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا اور پائیدار اور جامع ترقی کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ چین اور برازیل کی دونوں جماعتوں کے درمیان نظریاتی بات چیت صحیح وقت پر ہورہی ہے اور حکمران جماعت کی استعداد کار کو مضبوط بنانے اور یہ ملاقات  اپنے قومی حالات کے مطابق جدیدیت کا راستہ تلاش کرنے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

اپنے مبارکباد کے  خط میں صدر لولا نے کہا کہ برازیل کی ورکرز پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں۔ اس نظریاتی سیمینار کا مقصد سی سی پی کے ساتھ ریاستی حکمرانی میں تجربے کا تبادلہ کرنا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گہرائی سے بات چیت اور تعاون کرنا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ برازیل اور چین کی دونوں جماعتوں، حکومتوں اور عوام کے درمیان تبادلے مزید قریب تر ہوں گے۔