صدر شی جن پھنگ کی جانب سے "فالکن کمانڈوز" کی حوصلہ افزائی اور جوابی خط

2024/04/09 18:09:02
شیئر:

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین  کے صدر، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں "فالکن کمانڈوز" کے تمام اراکین کی  خوش دلی سے حوصلہ افزائی کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دیا۔

اپنے جواب میں شی جن پھنگ نے  "فالکن کمانڈوز" کے تمام ارکان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ  وہ عالمی معیار کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی جنگی فورس بنانے کے لیے سخت محنت کریں اور پارٹی اور عوام کے لیے نئی خدمات فراہم  کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اسپیشل آپریشنز فورسز کے کندھوں پر خصوصی ذمہ داریاں  ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ سخت محنت جاری رکھیں گے، حقیقی  لڑائی کے لیے ٹارگٹڈ ٹریننگ کو مضبوط کریں گے، اور عالمی معیار کی انسداد دہشت گردی خصوصی آپریشنز فورس بنانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ "فالکن کمانڈو" چین کی  قومی انسداد دہشت گردی فورس ہے۔ اپریل 2014 میں، شی جن پھنگ نے ذاتی طور پر اس یونٹ کو پرچم پیش کیا تھا۔