سدرن تھیٹر آف آپریشنز کے ترجمان کا بیان

2024/04/09 09:51:11
شیئر:

 چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تھین جون لی نے کہا ہے  کہ 7 سے 8 اپریل تک سدرن تھیٹر کی بحری اور فضائی افواج  نے  جنوبی  بحیرہ چین کے پانیوں میں   لڑاکا طیاروں کا گشت اور الرٹ ،  مشترکہ بحری اور فضائی حملے اور جنگی جہازوں کی جنگی تیاریوں کا گشت، اور دیگر  مشقوں سمیت  تربیتی سرگرمیاں انجام دیں ۔ تھیٹر میں موجود فوجیوں نے جنگی  تربیت اور تیاریوں  کو   جاری رکھتے ہوئے  ہر لمحہ اعلی سطحی  الرٹ کو برقرار رکھا ۔ ترجمان نے کہا کہ چینی فوج قومی خودمختاری اور سلامتی کے مضبوط  دفاع  اور  جنوبی بحیرہ  چین میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔