چین کے ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پہلی سہ ماہی میں 0.2 پوائنٹس کا اضافہ

2024/04/09 09:45:44
شیئر:

چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز  کی جانب سے 9 تاریخ کو جاری  کی گئی تفصیلات  کے مطابق  پہلی سہ ماہی میں چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی انڈیکس 89.3 رہا جو گزشتہ سال کی  آخری  سہ ماہی کے مقابلے میں 0.2 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔

 چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کے ایک سروے کے مطابق انڈیکس میں اضافے کی بنیادی وجوہات جشن بہار کے تہوار کے بعد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے کام اور پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ پالیسی سپورٹ میں اضافہ ہے۔ پہلی سہ ماہی میں چین کے ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس کے تمام ذیلی اشاریوں میں اضافہ ہوا جن میں مارکیٹ انڈیکس اور کیپٹل انڈیکس دونوں میں 0.3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس بڑے اضافے سے  ظاہر ہوتا ہے کہ ایس ایم ایز کی مارکیٹ کی توقعات اور فنانسنگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔